ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈامیں ریت نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور زندہ دفن

جوئیڈامیں ریت نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور زندہ دفن

Fri, 21 Apr 2017 18:36:35    S.O. News Service

جوئیڈا:21/اپریل(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ناگوڈاکے سوپا ڈیم سے نکلے چھوٹے سے نالے کے کنارے جمعرات کو ریت نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور اُسی کے اندر زندہ دفن ہوگیا۔ 

مہلوک کی شناخت شیام جوئیڈا کے مکین پردیپ دیوگومیراشی (25) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ ڈیم سے نکلنے والے چھوٹے سے نالے کے قریب سرنگ بناکر ریت نکالی جارہی تھی اسی دوران اوپر سے مٹی کا تودے گرنے کی وجہ سے پردیپ مٹی میں ہی دھنس گیا اور سانس پھولنے کی وجہ سے وہیں ہلاک ہوگیا، بعد میں مقامی لوگوں نے اسے مٹی کے اندر سے باہر نکالا۔

مقامی تحصیلدار ٹی سی ہادی منی ، پی ایس آئی لکشمن پجار ، اے ایس آئی منجوناتھ مننگی ودیگر آفسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ معاملے کو لے کر پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: